سینیٹر مشاہداللہ کے بیرون ملک علاج کیلئے بھی قومی خزانے کا منہ کھول دیا گیا

لند ن میں علاج پر 19لاکھ 54ہزار200روپے ادا کئے گئے ،سابق وفاقی وزیر کا بیرون ملک علاج دوسری بار ہوا

جمعہ 14 اپریل 2017 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بعد سینیٹر مشاہداللہ کے بیرون ملک علاج کیلئے بھی قومی خزانے کا منہ کھول دیا گیا ہے ۔سابق وفاقی وزیر مشاہداللہ خان کے لند ن میں علاج پر 19لاکھ 54ہزار200روپے ادا کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹر مشاہداللہ کا بیرون ملک علاج دوسری بار ہوا ہے ۔گزشتہ علاج پر قومی خزانے سے 57 لاکھ روپے اداکئے گئے تھے اور اب ساڑھے 19لاکھ روپے کی رقم ادا کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم محمد نوازشریف کے دل کا آپریشن بھی لندن میں سرکاری کھاتے سے ہواتھا اور بعدازاں پی آئی اے کی فلائٹ سے جب انہیں وطن واپس لایا گیا تھا تو اس پر بھی کروڑوں روپے خرچ ہوئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :