امریکہ اور شمالی کوریاکسی بھی محاذ آرائی سے گریزکریں،روس

جمعہ 14 اپریل 2017 17:23

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) روس نے امریکہ اور شمالی کوریا کو کسی بھی محاذ آرائی اور اشتعال انگیز اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک صبروتحمل کا مظاہرہ کریں ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق کریملن کے ترجمان د متری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ ماسکو کوجزیرہ نما کوریا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اضافے پر بے حد تشویش ہے ،ہم نے دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ صبرو تحمل کا مظاہرہ کریںاور خبردار کیا ہے کہ کسی قسم کے اشتعال انگیز اقدامات خطے کے لئے نقصان دہ ثابت ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :