ایران میں صدارتی انتخابات ، ڈاکٹر روحانی کے کاغذات نامزدگی جمع

جمعہ 14 اپریل 2017 23:58

تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے آئندہ صدارتی انتخابات کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر حسن روحانی تہران میں وزارت داخلہ میں قائم مرکزی الیکشن آفس پہنچے، جہاں انہوں نے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں۔ابتک بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے 863 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی کا اندراج کرایا ہے، جن میں 56خواتین بھی شامل ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 15اپریل رکھی گئی ہے، یاد رہے کہ ایران کے صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ 19مئی کو کرائی جائے گی۔