جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے،چینی وزیر خارجہ

فریقین ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آ میز رویہ بند کریں،چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی میں فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک آئے رالٹ سے ملاقات کے بعد پریس بریفنگ

جمعہ 14 اپریل 2017 19:16

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) چین نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے، فریقین یک دوسرے کے خلاف دھمکی آ میز رویہ بند کریں۔

(جاری ہے)

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے فرانس کے وزیر خارجہ جین مارک آئے رالٹ نے بیجنگ میں ملاقات کی جس کے بعد نیوز بریفنگ میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت امریکہ ،جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے جو سنگین اور تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کشیدگی میں اضافے سے متعلق قول و فعل کی ہمیشہ مخالفت کرتا ہے۔مذاکرات واحد راستہ ہے۔انہوں نے متعلقہ فریقین سے اپیل کی کہ وہ ایک دوسرے کے خلاف دھمکی آ میز رویہ بند کریں اور صورتحال کو مزید سنگین بنانے سے گریز کریں۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر مذکورہ خطے میں جنگ ہو تی ہے تاریخ میں اس کی زمہ داری کو قبول کرنا چاہیے۔وانگ ای نے اس مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی بحالی پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :