امریکی وزارت دفاع نے افغانستان میں گرائے گئے بم کی ویڈیو جاری کر دی

پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے بنگر ہار میں سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم گرایا ہے جو پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ، ترجمان امریکی کمانڈر کو داعش پر حملوں کا مکمل اختیار دیا دے دیا گیا ہے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جمعہ 14 اپریل 2017 22:03

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)امریکہ کی وزارت دفاع نے افغانستان میں گرائے گئے بم کی ویڈیو جاری کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکہ نے ایٹم بم کے بعد دنیا کا سب سے خطرناک ترین سمجھا جانے والا نان نیوکلیئر بم افغانستان میں چلا دیا۔ یہ بم 21 ہزار پاونڈ وزنی ہے جس کا نام ’’سب بموں کی ماں‘‘ ہے۔

حملے کے نتیجے میں 36شدت پسندوں کی ہلاکت کی اطلاعا ت ہیں۔امریکا نے حملے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس نے پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے بنگر ہار میں سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم گرایا ہے جو پہلی مرتبہ استعمال کیا گیا ہے۔امریکی صدر نے کامیاب بم حملے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی کمانڈر کو داعش پر حملوں کا مکمل اختیار دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکا کا ایم سی ون تھرٹی طیارہ یہ بم لے کر روانہ ہوا اور افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق شام 7بج کر 32منٹ پر یہ بم ننگرہار کے علاقے آچین میں گرا دیا جہاں امریکا کے مطابق داعش خراسان کے زیر زمین ٹھکانے موجود ہیں۔امریکا نے اس مقصد کے لیے ایک جی بی یو43بم استعمال کیا۔جی بی یو 43 نامی یہ بم 21ہزار 6سو پاونڈ وزنی ہوتا ہے،امریکا نے پہلی مرتبہ کسی لڑائی میں یہ بم استعمال کیا ہے، یہ بم عراق جنگ کے دوران تیار تھا مگر اسے استعمال نہیں کیا گیا تھا، اس کے فوری بعد روس نے بھی ایسا ہی ایک بم تیار کیا جسے تمام بموں کا باپ قرار دیا گیا اور بتایا جاتا ہے کہ روسی بم امریکی بم سے 4گنا زیادہ طاقت ور ہے۔

امریکا کے جی بی یو 43بم کو امریکا کی ایئرفورس ریسرچ لیبارٹری نے تیار کیا، اس بم کا پہلا تجربہ 11مارچ 2003ئ کو امریکی ریاست فلوریڈا میں کیا گیا۔۔