کوئٹہ، صوبائی وزیر داخلہ کا سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی لینے کی مخالفت

ایم پی اے تلاش کے عمل سے مبرا ہو تے ہیں، میر سرفرا زبگٹی

جمعہ 14 اپریل 2017 23:26

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء)صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جس تقریب میں میں گیا تھا وہاں میرے ساتھ میرے پرائیویٹ گارڈز بھی تھے خدانخواستہ اس تقریب میں کچھ ہو تا تو مجھ پر الزام لگتا پاکستانی شہری ہونے کے نا طے مجھے فخر ہے کہ سیکورٹی اہلکار نے میری تلاشی لی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن رکن سردار عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے ایک پوائنٹ پر اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس سے قبل اپوزیشن رکن سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ گزشتہ دنوں صوبائی وزیر داخلہ کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی لینے کی مخالفت کر تا ہوں بحیثیت ایم پی اے کچھ لوگ تلاش کے عمل سے مبرا ہو تے ہیں صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرا زبگٹی نے کہا کہ تلاشی لینے سے میرا استحقاق مجروح نہیں ہوا مجھے فخر ہے کہ جس تقریب میں میں گیا تھا وہاں میرے ساتھ میرے پرائیویٹ گارڈز بھی تھے خدانخواستہ اس تقریب میں کچھ ہو تا تو مجھ پر الزام لگتا پاکستانی شہری ہونے کے نا طے مجھے فخر ہے کہ سیکورٹی اہلکار نے میری تلاشی لی۔

متعلقہ عنوان :