امریکہ حقوق انسانی کی صورتحال بارے میں بات کی پوزیشن نہیں/ایران

جمعہ 14 اپریل 2017 20:26

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ اپریل ء) ایران نے کہا ہے کہ امریکہ ایرانی عہدیدار اور تنظیم پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد حقوق انسانی کے ایشو پر بات کے قابل بھی نہیں رہا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت ملکی اور بین الاقواممی ریکارڈ مین ناکامی کے باعث حقوق انسانی بارے بات کرنے یا پھر دیگر ممالک میں اس سلسلے مین کوئی کارروائی کرنے کے قابل بھی نہیں رہی، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران کی قیدیوں کی تنظیم کے سیکیورٹی سپروائزر سہراب سلیمانی پر پابندی عائد کر کے انسانی حقوق کی کھلی خلاف وزری کی، انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ جب حقوق انسانی کی خخلاف ورزیاں کریگی تو کوئی دوسرا ملک امریکہ پر حقوق انسانی کی ذمہ داریوں کے حوالے سے کس طرح اعتماد کر سکتا ہے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :