اقتدار میں آکر دہشتگردی قانون میں تبدیلیاں لائینگے ، عمران خان

اس کا ستعمال غلط ہورہا ہے ‘ سندھ میں زرداری اور پنجاب میں شریف مافیا کی حکومت ہے، نواز شریف کا دماغی توازن اپنی جگہ سے ہل گیا ہے، جلد کراچی میں بہت بڑا جلسہ کروں گا، چیئرمین پی ٹی آئی

جمعہ 4 مئی 2018 20:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 4 مئی 2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر دہشت گردی کے قانون میں تبدیلیاں لائیں گے‘ اس کا ستعمال غلط ہورہا ہے ‘ سندھ میں زرداری اور پنجاب میں شریف مافیا کی حکومت ہے‘ انہوں نے ان اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔ میاں نواز شریف کا دماغی توازن اپنی جگہ سے ہل گیا ہے ؤ بہت جلد کراچی میں جلسہ کریں گے۔

نیب نے کرپشن پر برسراقتدار لوگوں کے خلاف پہلی دفعہ ایکشن لیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریم نواز عورتوں کے حقوق کی چیمپیئن بن رہی ہے ۔ ایم پی ایز اور ایم این ایز خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہیں اسے چاہیے کہ وہ ان کی مذمت کرے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ ‘ عابد شیر علی خان‘ طلال چوہدری اور دانیال عزیز ایک ہی بیل کے سیاستدان ہیں نواز شریف جب چاہتا ہے ان کو دوسروں پر ننگی گالیاں دینے کیلئے کھول دیتا ہے۔ رانا ثناء اللہ نے تو اٹھارہ قتل کئے ہوئے ہیں اس پر بھی اسے کھلی چھٹیدے رکھی ہے۔ ن لیگ لاہور میں کامیاب جلسے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے اور اول فول بک رہے ہیں۔ نواز شریف کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہماری کمپین چلا رہے ہیں۔ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے ان ڈاکوئوں سے لوٹی ہوئی رقم واگزار کروالیں گے اور قومی خزانے میں جمع کروائیں گے۔