ہم نے اپنے کارکنوں کی عزت و نفس کو مجرو حنہیں ہو نے دیا پی پی پی کا جیالاہی پارٹی کی پہچان ہے، آصف زرداری

بھٹو شہید کی روح آج بھی جیالوں کے سانسوں کے سا تھ چلتی ہے ،ہمارا اصل سرمایہ بھٹو ازم ہے بی بی اور شہید با با کی مشن کو آگے بڑھا نا ہے، تما م امیدوار ناراض جیالوں کو منا ئیں، نواب طارق پٹھان سے ٹیلیفون پر گفتگو

جمعرات 28 جون 2018 17:15

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 28 جون 2018ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہاکہ ہم نے اپنے کارکنوں کی عزت و نفس کو مجر وہ نہیں ہو نے دیا پی پی پی کا جیالاہی پی پی پی کی پہچان ہے بھٹو شہید کی روح آج بھی جیالوں کے سانسوں کے سا تھ چلتی ہے ہمارا اصل سرمایہ بھٹو ازم ہے بی بی شہید اور شہید با با کی مشن کو آگے بڑھا نا ہے انہوں تما م امیدواروں کو ہدائیت کی کہ ناراض جیالوں کو منا ئیں پارٹی میں مقام دیں جو لوگ پارٹی چھوڑ کر گئے وہ رسوا ہی ہوئے ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اُمیدوار حلقہ این اے 142نواب طارق پٹھان سے ٹیلیفون پر گفتگو کر تے ہو ئے کیا آصف علی زرداری نے اوکاڑہ میں عام کارکنان کو ٹکٹ دیکر پارٹی کی سا کھ بچالی، پی پی پی پی کے جیالوں نے پارٹی کے عہدیداروں سے بغیر مشورے نواب طارق پٹھان ، محمد رفیق ساجد،نے اپنے کاغذات نا مذدگی جمع کروادیے تھے آصف علی ذرداری کے رابطہ پر اوکاڑہ (2)حلقہ این اے 142میں عام کارکن نواب طارق پٹھان ، پی پی پی کے سٹی صدر محمد رفیق ساجد کو پی پی 189 اور پی پی پی ساہیوال ڈیژن کے صدر خرم جہانگیر وٹواور مرکزی صدر پی پی پی میاں منظور احمد وٹو کے مد مقابل پی پی پی کے ضلعی جنرل شہزاد موہل کو حلقہ این اے 144کا ٹکٹ دیکر پارٹی کی ساکھ بچا لی جبکہ این اے حلقہ 143پی پی پی کے ٹکٹ سے محروم تاحال اس علاقے میں کسی کو پی پی پی کا ٹکٹ نہیں دیا گیا یہ الیکشن اوکاڑہ کی تاریخ کا پہلا الیکشن ہو گا جس میں این اے 143میں پاکستان پیپلز پارٹی پالیمنٹیرین کا کو ئی امید وار نہیں ہے۔