بچوں سے جنسی زیادتی می ںملوث دو فرانسیسی شہری نیپال میں گرفتار

ملزمان کومعلوم ہوگیاتھاان کے خلاف پولیس کوشکایت کی گئی، نیپال چھوڑنے کی تیاری کر رہے تھے،حکام

جمعرات 26 جولائی 2018 12:58

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)نیپالی پولیس نے ایسے دو فرانسیسی شہریوں کو حراست میں لیا ہے، جن پر بچوں کے جنسی استحصال کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان دونوں افراد کو پولیس نے کھٹمنڈو کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے قریب سے اٴْس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ نیپال چھوڑنے کی کوشش میں تھے۔ پولیس کے مطابق ان فرانسیسیوں کو معلوم ہو گیا تھا کہ اٴْن کے خلاف پولیس کو شکایت کر دی گئی ہے اور وہ کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں اور اس بنا پر وہ نیپال سے نکلنا چاہتے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ بچوں کو مختلف اشیا سے بہلا کر ان کا جنسی استحصال کرتے تھے۔

متعلقہ عنوان :