چلی میں ہیکرز کا حملہ، 14ہزارکے قریب کریڈٹ کارڈزنمبرتک رسائی حاصل کرلی

جمعرات 26 جولائی 2018 19:19

سوشل میڈیاپرشائع کردیا سانتیاگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2018ء)چلی میں ہیکرزنے 14ہزارکے قریب کریڈٹ کارڈزنمبرتک رسائی حاصل کرلی اورانہیں سوشل میڈیاپرشائع کردیا،یہ بات حکومت نے کہی۔

(جاری ہے)

حکومت کے بینک ریگولیٹری ادارے کاکہناہے کہ ہیکنگ کی کارروائی پراسرارگروپ شیڈوبروکرجسے 2016ء میں امریکہ میں این ایس اے کی ہیکنگ کیلئے جاناجاتاہے ،کی جانب سے کی گئی ہے ۔ اس کیس میں ہیکرزنے کریڈٹ کارڈنمبر،ایکسپائرتاریخیں اورسیکیورٹی کورڈزشائع کردیئے ،بینکوںنے کارڈزکوکینسل کردیا۔ حملے سے متاثرہونے والے بینکوں میں سانتاڈر،ایتایو،سکوٹیابینک اوربانکوڈی چلی شامل ہیں ،انہوںنے صارفین کواس حملے سے متعلق آگاہ کردیا۔

متعلقہ عنوان :