فیصل آباد، انتخابی منظر نامے پر نئے سیاسی ستارے ابھرنے لگے

پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے کر جیتنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی

جمعرات 26 جولائی 2018 22:18

ْفیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 26 جولائی 2018ء)فیصل آباد کے انتخابی منظر نامے پر نئے سیاسی ستارے ابھرنے لگے ، پہلی مرتبہ انتخابات میں حصہ لے کر جیتنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں متعدد نئے امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا جن کا تعلق مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف دونوں جماعتوں سے ہے ، پہلی مرتبہ انتخاب میں حصہ لے کر جیتنے والوں میں مسلم لیگ (ن) کے مہر حامد رشید ، رانا علی عباس ، تحریک انصاف کے حافظ ممتاز ، عالد پرویز جبکہ آزاد امیدواروں میں چوہدری مسعود نذیر اور ملک عمر فاروق شامل ہیں ، شہریوں نے بھی نئے امیدواروں کی جیت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا کہ یہ سیاست میں ہوا کے ایک خوش گوار جھونکے کے مترادف ہے ، شہریوں نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب ہونے والے امیدوار عوام کے مسائل حل کر نے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے ۔