ڈیر ہ اسماعیل خان،سیاسی چپقلش کی بناء پرجے یوآئی اورپی پی پی کے دوگروپوں میں فائرنگ ،دونوں اطراف سے دوافرادزخمی

جمعہ 27 جولائی 2018 17:02

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 27 جولائی 2018ء) علاقہ زندانی میںسیاسی چپقلش کی بناء پرجے یوآئی اورپی پی پی کے دوگروپوں میں فائرنگ سے دونوں اطراف سے دوافرادزخمی ہو گئے‘ٹائون پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈیرہ ٹائون کے علاقہ زندانی میں الیکشن کے بعدسیاسی چپقلش شدت اختیارکرگئی ۔

جے یوآئی کے شاہجہان عرف شنوبلوچ اورپی پی پی کے شاہجہان عرف فوجی بلوچ کے گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس سے شاہجہان عرف فوجی بلوچ جبکہ دوسری طرف سے شاہجہان عرف شنو بلوچ زخمی ہوگئے جن کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا۔ ٹائون پولیس نے دونوں زخمیوں کی الگ الگ رپورٹ پرمجموعی طورپر9افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔