امریکا، طیارے میں بدبو کے بعد ہنگامی لینڈنگ ، کئی مسافر بیمار

جمعرات 2 اگست 2018 10:40

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) امریکا میں دوران پروازموزوں سے آنے والی بو جیسی بدبو کے باعث طیارے کو ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔ کئی مسافروں کو تو طبی علاج معالجے کی ضرورت بھی پیش آگئی۔ اسپرٹ ایئرلائن کا طیارہ 779 لاگاڈیا سے فورٹ لاڈرڈیل جارہا تھا۔ جب اسے ایک قریبی ایئرپورٹ پر اتار لیاگیا۔

(جاری ہے)

بدبو اتنی زیادہ تھی کہ مسافروں کے حلق میں سوزش شروع ہوگئی جبکہ سینے میں درد کی بھی شکایت کرنے لگے۔ چند بچوں نے تو قے بھی کردی۔ ساوتھ کیرولینا میں طیارے کی لینڈنگ کے بعد کئی مسافروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوری طور پر فائر فائٹرز اور عملے کے ارکان صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ایئرپورٹ پہنچ گئے۔ کچھ نے توخدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی خطرناک کیمیکل کی بو ہوسکتی ہے۔ عملے نے ساری صورتحال کا جائزہ لے کر طیارے کو کلیئر قرار دے دیا۔ ایئرلائنز کے ترجمان نے بتایا کہ پتہ چلایا جارہا ہے کہ آخر یہ بو کہاں سے آرہی تھی۔ ایئرلائن نے مسافروں سے معذرت کرلی۔

متعلقہ عنوان :