لاہور،کسٹم حکام نے موبائل فونز کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

جمعرات 2 اگست 2018 18:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات 2 اگست 2018ء) کسٹم انٹیلی جنس کی ایک چھاپہ مار ٹیم نے موٹر وے پر واقع بابو صابو انٹرچینج پر ناکہ بندی کر کے موبائل فونز کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق قبضے میں لئے جانے والے سات ہزار موبائل فونز کی مالیت اسی لاکھ روپے بتائی گئی ہے جو براستہ موٹر وے دو گاڑیوں میں رکھ کر لاہور سمگل کئے جا رہے تھے کسٹم انٹیلی جنس نے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں جبکہ قبضے میں لئے جانے والے موبائل فون کے بارے میں کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ان موبائل فونز کو ہال روڈ کی ایک پارٹی کی دکان تک پہنچایا جانا تھا جبکہ کسٹم انٹیلی جنس نے ہال روڈ کے متعلقہ تاجر کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :