Open Menu

Khawab Main Sharaab Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sharaab Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sharaab Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sharaab Dekhna

خواب میں شراب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ شراب مال حرام ہے ۔ اگر دیکھے کہ شراب کے درمیان گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ فتنہ میں پڑے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شراب کو پیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر مال حرام پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شراب پکاتا اور پیتا ہے ۔
دلیل ہے کہ مال حرام رنج اور محنت سے حاصل کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں بہت سی شراب ہے ۔ دلیل ہے کہ اسی قدر کسان سے نفع پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ شراب ملاتا اور پیتا ہے ۔

دلیل ہے کہ مال حرام اور مال حلال ملا جلا پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ شراب فروخت کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ حرام چیز فرو خت کرے گا اور بیاج دے گا اور شراب پینے میں خیر نہیں ہے اور حاکم کے لیے معزولی کی دلیل ہے اور کھجور کی شراب غم واندوہ ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں شراب تین وجہ پر ہے ۔ (۱)مال حرام (۲)نکاح کرنا (۳)اس جہان کی نعمت۔اور خواب میں شراب فروخت کرنے والا ایسا آدمی ہے جو جنگ اور فتنہ کا طالب ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation