Open Menu

Khawab Main Allah Sy Bakhshish Mangna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Allah Sy Bakhshish Mangna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Allah Sy Bakhshish Mangna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Allah Sy Bakhshish Mangna

خواب میں اللہ سے بخشش مانگنا

استغفار کے لفظی معنی ہیں ، گناہوں کی معافی مانگنا ۔استغفر اللہ کہنا۔ حق تعالیٰ سے بخشش طلب کرنا ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں استغفار کرے تودلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو مال اور فرزند عطا کرے گا۔
فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واستغفروا ربکم انہ کان غفار یرسل السماء علیکم مدراراویمہکم با مول و بنین(اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو، کیونکہ وہ بخشنے والا ہے ۔ تم پر موسلادھار بارش کرے گا اور مال و اولاد سے مدد کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شحض خواب میں استغفار کرنا چار وجہ پر ہے۔
اول ،مال ۔دوم، فرزند ۔ سوم ، حق تعالیٰ سے بخشش ۔ چہارم ، گناہوں سے توبہ۔ اسطرلاب:(علم نجوم کا وہ آلہ جس سے آفتاب اور ستاروں کی بلندی معلوم کی جاتی تھی ): حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطرلاب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سردار ہیں اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطرلاب ہے یا خریدا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہو گا اور قوم کاسردار ہوگا۔

(جاری ہے)

اوراگردیکھے کہ اسطرلاب گم ہو گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جاہ اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسطرلاب سے آفتاب کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے کام یا اس کے سرداروں کے کام میں مشغول ہوگا اور ان سے خیر و منفعت پائے گا اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ خواب میں اسطرلاب ایسا مرد ہو تا ہے کہ جس کو ثبات اور استقلال نہیں ہوتا ہے اور پائیدا رکام پر نہیں ہوتاہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation