Open Menu

Khawab Main Sadqa Dena - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sadqa Dena can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sadqa Dena in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sadqa Dena

خواب میں صدقہ دینا

صدقہ دینا ، اس میں اہل تعبیر اختلاف ہے ۔ حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر دیکھے کہ کوئی عالم صدقہ دے رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے علم سے لوگوں کو نفع پہنچے گا ۔ اور اگردیکھے کہ بادشاہ صدقہ دے رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو بہت منفعت ہو گی ۔
اور اگر دیکھے کہ کوئی پیشہ ور صدقہ دے رہا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کہ شاگردوں کو کام سکھائے گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ میں صدقہ دینا امن اور رنج سختی سے خلاصی ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

کہ اگر قرض دار دیکھے کہ صدقہ دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ قرض سے سر خروہ ہو گا۔ اگر غلام ہے تو آزاد ہو گا ۔ اگر قیدی ہے تو خلاصی پائے گا۔ اور اگر ملحد دیکھے کہ صدقہ دیتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مسلمان ہو گا۔ حاصل یہ ہے کہ میں صدقہ دینا دونوں جہان کی سعادت ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation