Open Menu

Khawab Main Ankh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Ankh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Ankh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Ankh Dekhna

خواب میں آنکھ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھ کا دیکھنا ایک بینا مرد کو دیکھنا ہے کہ جس سے راہ ہدایت پائے گا ۔ کربہ چشم بدعت ہے ۔ اور گلابی آنکھ فرزند ہے اور اگر دیکھے کہ خود نا بینا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ راہ ہدایت سے گم ہو گا یا اس کا فرزند مرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی ایک آنکھ اندھی ہو گئی ہے ۔ تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا نصف دین ضائع ہو گیا ہے یا اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے ۔ یا اس کے ایک ہاتھ یا ایک پاؤں یا جسم کے ایک حصے پر مصیبت آئے گی یا اس کے کام کا نصف خراب ہو گا ۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آنکھ میں سرمہ لگایا ہے تو دلیل ہے کہ دین کی اصلاح تلاش کرتا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سرمے سے اس کا مقصد زینت اور آرائش ہے ۔

(جاری ہے)

تو دلیل ہے کہ اپنے آپ لوگوں کے سامنے با امانت اور دین دار ظاہر کرتا ہے تاکہ ان میں عزت پائے ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے سرمہ دیا ہے تا کہ آنکھ میں ڈالے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی بینائی کمزور ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ ظاہر اور باطن میں دورویہ منافق ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر بہت سی آنکھیں ہیں اور سب چیزوں کو کامل طور پر دیکھتا ہے تو یہ صلاح دین کی دلیل ہے اور شریعت کے فرائض اور سنتیں اچھی طرح سے بجا لاتا ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی آنکھ نکال دی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ جس چیز سے اس کی آنکھ روشن تھی ، جیسے عورت ، فرزند ، مکان ، باغ اس کی نظر سے غائب ہو جائے گا ، ایسا کہ پھرنے دیکھے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر لوہے کی آنکھ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا پردہ پھٹے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی دونوں آنکھوں پر ورم ہے کہ آنکھ کھل نہیں سکتی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ مخالف آدمی کی صحبت میں بیٹھے گا ۔ اور اگر آنکھ کے نور میں ضعف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو طاعت کرنے میں نقصان پہنچے گا ۔ اور اگر اپنی دونو ں آنکھیں نکلی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ دین شریعت سے بے بہرہ ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے چہرے کے درمیان ایک آنکھ ہے ۔ تو دلیل ہے کہ دین کے بارے میں اپنی زبان سے نا لائق باتیں کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھیں روشن ہیں اور لوگ معلوم کرتے ہیں کہ اندھی ہے یا اندھراتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کے دین کا باطن ظاہر سے بہتر ہے ۔
اور کوئی دیکھے کہ اس کی سیاہ چشم لگی ہوگئی ہے ۔ تو یہ بدی اور حال کے بدلنے کی دلیل ہے ۔ فرمان حق ہے :و نشحر المجر مین یو مئذ زر قا(اور ہم گنہگاروں کو قیامت کے دن گربہ چشم کرکے اٹھائیں گے) اور اگر دیکھے کہ اس کی دونو ں آنکھیں سفید ہو کر پھر سیاہ ہو گئی ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا یا کسی سے جھگڑا کرے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ آنکھ سیاہ ہو گئی اور سفیدی نہیں رہی ۔ تو دلیل ہے کہ متکبر ہو گا ۔ اور اگر د یکھے کہ اس کی ایک آنکھ پر آفت پہنچی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ان کے بیٹوں کو کوئی آفت پہنچے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اپنا ہاتھ بڑھا کر اس کی ایک آنکھ نکالی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند کو راہ سے لے جا ئے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو آنکھ باندھی یا ہاتھ میں لی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فرزند یا مال کو نقصان ہو گا ۔ یا گناہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ سے خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم ہو گا یا اس کے مال کا نقصان ہو گا ۔
حضرت اسمائیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کی آنکھ کان ہو گئی ہے اور کان آنکھ ہو گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ لڑکی والی عورت کرے گا اور دونوں سے جماع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ کف دست پر ہے تو دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں سفیدی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ وا بیضت عیناہ من الحزن(غم کے مارے اس کی دونوں آنکھیں سفید ہو گئی ہیں )

Browse More Islamic Dream Interpretation