Open Menu

Khawab Main Jism Par Ragen Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Jism Par Ragen Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Jism Par Ragen Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Jism Par Ragen Dekhna

خواب میں جسم پر رگیں دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ جسم کی رگیں اہل خانہ اور خویشوں پر دلیل ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے جسم کی رگ کو کوئی آفت پہنچی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے خویش غم و اندوہ کھائیں گے ۔ اور ہر ایک رگ خاس شخصوں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ۔
پیشانی کی رگیں بزرگوں پر دلیل ہیں اور پشت کی رگیں باپ کے خویشوں پر دلیل ہیں ۔ ران اور سرین کی رگیں اہل خانہ اور عورت اور دوستوں پر دلیل ہیں ۔ پنڈلی کی رگیں مال اور منفعت پر دلیل ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی رگیں کھولی ہیں اور چوڑائی سے کٹ گئی ہیں یا خشک ہیں ۔
دلیل ہے کہ اس کے خویشوں سے جو شخص اس رگ کے ساتھ تعلق رکھتا ہے ۔ دنیا سے سفر کرے گا ۔ اور بعضاہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس کی خویشوں کو غم و اند وہ پہنچے گا اور خویشوں سے جدار ہے گا اور عذاب میں پڑے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کی رگ کھولی ہے ۔

دلیل ہے کہ اپنے خویشوں سے سخت بات سنے گا ۔ اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے خون کے اندا زے پر اس کے کسی خویش کا مال تلف ہو گا ۔ حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ رگ قیفال (جو ایک رگ کا نام ہے جس کو سرارہ کہتے ہیں اور اس کے فصد کرنے سے سر اور چہرہ کا خون آتا ہے ، کی فصد کھولی تو دلیل یہ ہو کہ کام اس کو بند ہو جائے اگر دیکھے کہ رگ با سلیق (با سلیق :ہاتھ میں ایک رگ ہے) کھولی ہے تو بھی یہی تاویل ہے ۔
اور اگر سائل کہے کہ میری رگ سے خون نکلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ مال پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ میرے ہاتھ سے خون جاتا ہے دلیل ہے کہ اس کو نقصان پہنچے گا ۔ اور تعبیر بیان کرنے والے کو چاہئے کہ صاحب خواب کے الفاظ پر غور کرے اور الفاظ کے مطابق تعبیر بیان کرے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی رگ خالی اور نیلی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation