Open Menu

Khawab Main Lihaaf Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Lihaaf Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Lihaaf Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Lihaaf Dekhna

خواب میں لحاف دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لحاف عورت ہے۔ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس نیا اور پاکیزہ لحاف ہے۔دلیل ہے کہ عورت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے نیا لحاف خرید ا ہے۔ دلیل ہے کہ کنواری باندی خریدے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا لحاف ضائع ہوا ہے۔ دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر لحاف پھٹا ہوا اور میلا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا عیاں ناموافق اور لڑاکا ہو گا۔ حضرت جابرمغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔

(جاری ہے)

اگر دیکھے کہ اس کے پاس لحاف ہے۔

دلیل ہے کہ دیندار اور تونگر عورت کرے گا۔ اور اگر سفید لحاف ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت تونگر اور پارسا ہو گی۔ اور اگر سرخ لحاف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت عیاش ہو گی۔ اور اگرزرد لحاف دیکھے تو بیمار جیسی عورت پر دلیل ہے اور رنگ دار لحاف مکار اور فریبی عورت پر دلیل ہے۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں نیا لحاف تین وجہ پر ہے: (1) علم والی عورت  (2) کنواری لڑکی (3) کنواری باندی۔

Browse More Islamic Dream Interpretation