Open Menu

Khawab Main Samundari Jhaag Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Samundari Jhaag Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Samundari Jhaag Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Samundari Jhaag Dekhna

خواب میں سمندری جھاگ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سمندر جھاگ باداہ سے کا کسی بڑے آدمی سے منفعت کا حاصل کرنا ہے۔ کفن: حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ کسی زندے یا مردے کے لئے کفن بنایاہے۔ اگر وہ معلوم شخص ہے تو اس سے رنج پہنچنے پر دلیل ہے۔
اور اگر کسی معلوم مردے کا کفن اس نے اتارا ۔ دلیل ہے کہ دنیا میں اس مردے کی طریقے کی تلاش کرے گی۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مردے کا کفن پھاڑا ہے۔ اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر صاحب خواب صالح اور پارسا اور طالب علم ہے اور باریک باتیں کہتا ہے دلیل ہے کہ دنیا اس کا رخ کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ مردوں کے کفن اتارتا ہے تو جگہ بہ جگہ لیے پھرتا ہے۔ دلیل ہے کہ مال حرام اس کے ہاتھ پر روانہ ہو گا۔

(جاری ہے)

اور اگر صاحب خواب مفسد ہے۔ دلیل ہے کہ منافق اور چغل خور ہو گا۔ اور لوگوں پر فساد اور جھوٹ کی گواہی دے گا۔

گلاب: حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گلاب منہ پر گرایا ہے دلیل ہے کہ تندرست ہو گا اور لوگ اس کی صفت و ثناء کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ وہ گلاب ہر کسی کو دے رہا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا نام ملک میں مشہور ہو گا۔ اور اگر عالم ہے تو لوگ اس کے علم سے نفع اُٹھائیں گے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation