Open Menu

Khawab Main Baat Krna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Baat Krna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Baat Krna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Baat Krna

خواب میں بات کرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بات کرنا اور سننا زبانوں کی تاویل پر مختلف ہے ۔ اگر دیکھے کہ عربی زبان میں گفتگو کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگوں سے عزت اور مرتبہ پائے گا ۔اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث شریف سنے گا ۔
اور اگر فارسی زبان میں بات کی ہے یا سنی ہے ۔ دلیل ہے کہ بزرگوں کی صحبت میں رہے گا ۔ اور ان سے نیکی پائے گا ۔ اور اگر عبرانی زبان میں بات کی ہے یاسنی ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور وراثت حاصل کرے گا ۔ اور اگر ہندی زبان میں بات کرے یا سنے ۔
دلیل ہے کہ بے اصل اور کمینے آدمی سے اس کو کام پڑ ے گا ۔ اور اگر ترکی زبان میں بات کرے یا سنے ۔دلیل ہے کہ دیہاتیوں کی صحبت میں رہے گا ۔ اور اگر خوارزمی زبان میں بات کرے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ بری بات سنے گا ۔ اگر مقامابی زبان میں بات کرے یا سنے ۔

دلیل ہے کہ عقلی مشاغل میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر رومی زبان میں بات کرے یا سنے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی نادان کی صحبت سے غم واند وہ پہنچے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ تمام زبانوں میں بات کرتا ہے اور سنتا ہے ۔
دلیل ہے کہ جس کام کو شروع کرے گا ،اس سے نفع پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ ہر ایک زبان میں بات کرتا ہے اور سنتا ہے ۔ اگر خواب خیر و صلاح کا ہے تو اس کی تاویل خیر و صلاح ہے ۔ اور اگر شرارت اور فساد کی باتیں کرتا ہے ۔
تو اس کی تاویل شر اور فساد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے اعضاء میں سے کسی سے بات کرتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے آپ پر سچی گواہی دے گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے یوم تشھد علیھم السنتھم واییھم وارجلھم بما کانو ایعلمون (اور جس دن ان کی زبانیں اور ہاتھ اور پاؤں ان کے عملوں کی گواہی دیں گے ) اور جس عضو کے ساتھ بات کرے گا ۔ دلیل ہے کہ بے انصافی اور ظلم پر ہو گا ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation