Open Menu

Khawab Main Qasaai Ko Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Qasaai Ko Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Qasaai Ko Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Qasaai Ko Dekhna

خواب میں قصائی کو دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر قصاب نا معلوم ہے تو ملک الموت فرشتہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ قصاب گھر میں یا کوچے میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ وہاں کوئی مرے گا ۔اور اگر دیکھے کہ وہ قصاب ہے حالانکہ یہ اس کاپیشہ نہیں ہے ۔
دلیل ہے کہ کسی کو مارے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ قصاب کے ہمراہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی ظالم شخص سے ہوگی ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ قصابی کرتا ہے ۔ حالانکہ وہ قصاب نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ غم و اندوہ اس سے زائل ہو گا اور اگر قصاب دیکھے تو حق پر خون بہائے گا ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ نا معلوم قصاب اس کے گھر میں آیا ہے یا کوچے میں آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس جگہ نا گہانی موت ظاہر ہو گی ۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation