Open Menu

Khwab Mein Murgha Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khwab Mein Murgha Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khwab Mein Murgha Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khwab Mein Murgha Dekhna

خواب میں مرغا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے جس قدر پرندہ خواب میں زیادہ بڑا ہو گا۔ دلیل ہے کہ ہمت سے بڑے کو طلب کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بہت سے پرندے کسی جگہ میں آوازیں کرتے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس موضع والوں کو غم اور مصیبت پہنچے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مرغ کا انڈا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند پیدا ہو گا۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مرغ اس سے باتیں کرتا ہے۔ دلیل ہے کہ اس کا کام بلند ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ اس کے ہاتھ میں مرا ہے۔
دلیل ہے کہ غم ناک ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کی پشت پر بوجھ رکھا ہوا ہے دلیل ہے کہ اس شخص سے جو اس مرغ کی طرف منسوب ہے اس کو نقصان پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ اس کے جسم سے تازہ گوشت لے گیا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ کوئی اس کا مال زور سے لے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اپنے جسم سے گوشت کا ٹکڑا مرغ کے آگے ڈالتا ہے دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کوئی چیز کسی کو بخشے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ نے گوشت کا ٹکڑا ہڈی سمیت اس کے آگے ڈالا ہے دلیل ہے کہ مال پائے گا۔ اور ہر ایک مرغ کی تاویل وہی شخص ہے جو اس مرغ کی طرف منسوب ہے۔
اور یہ بات پہلے بیان ہو چکی ہے۔ حضرت اسماعیل اشعت ؒ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ مختلف قسم کے پرندے کسی شہر میں آئے ہیں۔ دلیل ہے کہ وہاں بے گانہ لشکر آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ مرغ نے اس کی آنکھیں نکالی ہیں۔ دلیل ہے کہ اس کے دین میں کسی سے تباہی پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مرغ کا خون پیا ہے۔ دلیل ہے کہ اسی قدر اس کے مال کو نقصان پہنچے گا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation

seeing a Rooster in the dream

seeing a Rooster in the dream

khwab nama and khwab ki tabeer by hazrat yousaf free download of the book, and read online meaning khwabon ki tabeer of khwab mein murgha dekhna. online khawab ki tabeer of seeing a Rooster in the dream. Find meaning of your dream and their interpretation in Urdu, Hindi and English. Our users from USA, Canada, Australia, UK, US, United Kingdom, Saudi Arabia, United Arab Emirates, Bahrain, Qatar, Oman, Kuwait, Pakistan, India, Iran, Europe, Malaysia, Indonesia, Turkey, Singapore and rest of Asia visit us to read islamic free muslim and islamic meaning of the dream khwab mein murgha dekhna