Open Menu

Khawab Main Oon Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Oon Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Oon Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Oon Dekhna

خواب میں اون دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پشم کا دیکھنا سب وجہ سے مال حلال اور روزی ہے اور جو پشم بٹی ہوئی نہیں ہے، بہتر اور عمدہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ پشم اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دی ہے یا خریدی ہے ۔ یا اپنی جگہ پر لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر اس و مال ملے گا۔

(جاری ہے)

فرمان حق تعالیٰ ہے:و من اصو افھا واوبارھا و اشعارھا اثاثاو متا عا الی ومتا عا الی حین(ان کے صوف اور اون اور بالوں سے سامان کرے گا اورایک وقت تک فائدہ ہے) حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اپنے سے پشم کو دور ڈالتا ہے تودلیل ہے کہ اپنے مال کو ضائع کرے گا اور اگر دیکھے کہ پشم کو جلاتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال تباہ کرے گا۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر پشم کا جامہ ہے تودلیل ہے کہ اس کو عورتوں سے مال گا اور اگر دیکھے کہ کوئی پشم یا روئی کا کپڑا خریدا ہے یا اس کے پاس پشم کا بستر ہے تودلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا۔ حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کی پشم مال ہے کہ بادشاہ کی طرف سے ملے گا اور اہل تعبیر کہتے ہیں کہ وراثت کا مال ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation