Open Menu

Khawab Main Taaj Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Taaj Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Taaj Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Taaj Dekhna

خواب میں تاج دیکھنا

حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ بادشاہوں کے لئے میں تاج دیکھنا ملک اور ولایت ہے اور عورتوں کے لئے شہر ہے اور عام لوگوں کے لئے نیک حال ہے۔ اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کے سر پر سنہری اور جڑاؤ تاج ہے۔ تو دلیل ہے کہ بڑی عظمت اورع بلند مرتبہ پائے گا لیکن دین اور راہ شریعت میں کمزور ہوگا۔
اور اگر یہی کوئی عورت دیکھے تودلیل ہے کہ اس کا شو ہر دنیا کے کاموں میں صاحب حشمت و جاہ ہوگا۔ ہے کہ اگر کوئی خو اب میں دیکھے کہ بادشاہ نے کسی کے سر پر تاج رکھا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے بز رگی اور مراد حاصل ہو گی۔ اوراگردیکھے کہ بادشاہ نے اسے تاج دیا ہے اور اس نے سر پر رکھا ہے تو دلیل ہے کہ ما لد ار خوبصو رت عورت کر ے گا۔
اوراس سے دلی مراد اور انصاف پائے گا۔

(جاری ہے)

اور اگر کوئی شخص دیکھے کہ تاج اس کے سرسے گر ا اور ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ وہ اپنی عورت کو طلا ق دے دے گا۔ اوراگر کو ئی دیکھے کہ تاج اس کے سر سے اٹھا یا گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت اس سے جداہوگی اور اگر دیکھے کہ تاج اس کے سر سے گر کر شکستہ ہوگیا ہے تودلیل ہے اس کی عورت مرے گی۔

یا اس کے اہل خانہ میں سے کو ئی مر ے گااور دنیا سے رحلت کرے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگر بے شو ہر عورت دیکھے کے اس کے سرپر تاج ہے تو دلیل ہے کہ شوہر کر ے گا ۔ اوراگر شو ہر والی دیکھے تودلیل ہے کہ عورتوں پر سردار ہوگی۔
اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر سے تاج اتار لیا ہے کہ اس کا شو ہر عورت کرے گایا اسے طلا ق دے گا۔ اور اگر کوئی دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر موتیوں سے جڑا ؤ تاج ہے تودلیل ہے عزت اور مرتبہ حاصل کرے گااورحر مت بڑھے گی

Browse More Islamic Dream Interpretation