Open Menu

Khawab Main Darakht Ka Patta Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Darakht Ka Patta Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Darakht Ka Patta Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Darakht Ka Patta Dekhna

خواب میں درخت کا پتا دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ خواب میں درخت کے پتوں کا دیکھنا درخت کے مطابق اس کے اخلاق پر دلیل ہے ۔ خاصکر اگر موسم میں دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ درخت کے سبز پتوں کی مٹھی لی ہے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب خوش خلق اور نیک ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ درخت سے تازے پتے لئے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو درہم ملیں گے۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ان درختوں کے پتوں کا دیکھنا کہ جن کا میوہ شیریں ہے نیک خلق ہونے کی دلیل ہے اور ترش میوہ والے درختوں کے پتوں کو خواب میں دیکھنا برے خلق ہونے کی دلیل ہے اور ان درختوں کے پتے کہ جن کو پھل نہیں لگتا ہے۔

درم و دینار پر دلیل ہیں ۔ اور اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ میوہ دار درخت کے پتے خواب میں دیکھنے درم و دینار ملنے پر دلیل ہے۔

Browse More Islamic Dream Interpretation