Open Menu

Khawab Main Behra Hona - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Behra Hona can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Behra Hona in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Behra Hona

خواب میں بہرہ ہونا

کری بہرہ پن خواب میں درویشی اور بد حالی اور کاموں میں عاجزی ہے۔ حضرت ابن سیرین رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہر پن دین کی تباہی اور غم و اندوہ ہے اور اس پر کام بستہ ہوں گے اور اس کے مراد پوری نہ ہو گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔
صم بکم عمی فھم لا یرجعون۔ (بہرے، گونگے، اندھے ہیں اور وہ رجوع نہ کریں گے۔

(جاری ہے)

) حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہرہ پن بے نوائی اور کاموں کی بستگی پر دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کان سنتے ہیں تو بستہ کاموں کی کشادگی پر دلیل ہے اور دل کی مراد اور مقصود کو پہنچے گا اور حق تعالیٰ کی رحمت سے حصہ پائے گا۔

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں بہرہ پن چار وجہ پر ہے (۱)درویشی(۲)دین کی تباہی (۳)غم و اندوہ (۴) کاموں کی بستگی اورنامرادی

Browse More Islamic Dream Interpretation