Open Menu

Khawab Main Seib Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Seib Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Seib Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Seib Dekhna

خواب میں سیب دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبز سیب کا دیکھنا فرزند پر دلیل ہے ۔ اور اگر سرخ ہے تو بادشاہ سے نفع کی دلیل ہے ۔ اور اگر سفید ہے تو سوداگروں سے نفع ہے ۔ اور اگر زرد اور ترش ہے تو بیماری پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ سفید سیب کے در ٹکڑے کئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ جسکے ساتھ شراکت ہے اور اس سے جدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سرخ سیب درخت سے اتارا ہے اور کھایا ہے تو لڑکی کی دلیل ہے ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب خیر پر دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

اور اگر سیب ترش ہے تو بری خبر پر دلیل ہے اور اگر سیب شریں ہے تو خوشخبری پر دلیل ہے ۔ حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایاہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس سیب ہے اور اس نے کھایا ہے ۔ دلیل ہے کہ نفع پائے گا ۔ اور سیب صاحب خواب کی شغل اور صفت میں ہمت ہے ۔
اور اگر خواب میں بادشاہ سیب کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ سلطنت پائے گا ۔ اور اگر سوداگر دیکھے تو تجارت خوب ہو گی ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سیب کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند(۲)منفعت(۳)بیماری(۴)کنیز(۵)مال (۶)حکومت(۷)صاحب خواب کی ہمت اور غائب اور حا ضر کی خبر ہے

Browse More Islamic Dream Interpretation