Open Menu

Khawab Main Gurdah Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Gurdah Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Gurdah Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Gurdah Dekhna

خواب میں گردہ دیکھنا

گردہ خواب میں پوشیدہ مال ہے جو ملے گا اور اس کو خرچ کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پکے ہوئے اور بھنے ہوئے بہت گردے ہیں۔ دلیل ہے کہ اسی قدر چھپایا ہوائے مال پائے گا۔ اور اگر اس کے پاس حلال گوشت والے جانور کا گردہ ہے تو مال حلال پانے پر دلیل ہے اور اگر حرام گوشت والے جانور کا گردہ ہے تو مال حرام پر دلیل ہے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گردہ پانا چھپایا ہوا مال ہے اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ خواب میں گردہ فرزند ہے کیونکہ فرزند کا سرمایہ منی ہے جو وہاں سے نکلتی ہے۔

(جاری ہے)

حضرت اسماعیل اشعث رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا ہے۔

اگر دیکھے کہ اس نے گھوڑے کا گردہ پکا کر کھایا ہے۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے آدمی سے مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بیل کا گردہ ہے ۔ دلیل ہے کہ اس سال میں مال اور نعمت حاصل کرے گاق۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکری کا گردہ ہے دلیل ہے کہ اس سال میں دشمن سے مال اور نعمت حاصلکرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے کچے گردے کھائے ہیں۔ دلیل ہے کہ مال حرام پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس گردے ہیں اور اس نے نہیں کھائے ہیں تو پہلے کی نسبت کم مفاد ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation