Open Menu

Khawab Main Bosa Lena - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Bosa Lena can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Bosa Lena in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Bosa Lena

خواب میں بوسہ لینا

حضرت ابن سیرین ؒ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اور چاہنے والا ہو گا۔ اوراگر وہ شخص نا معلوم ہے تو دلیل ہے کہ ناامید جگہ سے فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر معلوم شخص کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پائے گا۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی ؒ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کسی مرد کا شہوت سے بوسہ لیا ہے تودلیل ہے کہ مردے کے لئے خیر کرے گا یا اس کو دعائے خیر سے یاد کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ مردے نے اس کا بوسہ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا دوست اورطالب ہو گا اوراگر اس کے خلاف دیکھے تو دلیل ہے کہ مراد اور مقصودنہ پائے گا۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں بوسے لینے کی دلیل چار وجہ پر ہے ۔ اول، خیر و منفعت ۔ دوم، حاجت روائی۔ سوم، دشمن پر فتح پانا۔ چہارم ، اچھی بات سننا

Browse More Islamic Dream Interpretation