Open Menu

Khawab Main Qilla Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Qilla Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Qilla Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Qilla Dekhna

خواب میں قلعہ دیکھنا

اگر دیکھے کہ حصار میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن کے شر سے امن میں رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ مضبوط حصار میں ہے اور وہ اس کی ملک ہے تو دلیل ہے کہ شر دشمن سے امن میں رہے گا ۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ حصار سے نکلا ہے تو پہلے کے خلاف ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو حصار میں دیکھے تو دلیل ہے کہ نعمت اور روزی اس پر فراخ ہو گی ۔ اگر اس کے خلاف دیکھے تو احوال کی تباہی اور کا روبار کے بند ہونے کی دلیل ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation