Open Menu

Khawab Main Khaak Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Khaak Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Khaak Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Khaak Dekhna

خواب میں خاک دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں خاک تھوڑی ہو یا بہت درہم ہیں ۔ اگر دیکھے کہ گھر میں خاک ہے ۔ دلیل ہے کی اسی قدر درہم پائے گا اور اس کو بگیر رنج کے ملیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ خاک پر چلتا ہے ۔ یا کھاتا ہے ۔
یا جمع کرتا ہے یا اٹھاتا ہے ۔ یہ سب مال کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ خاک گھر سے نکالتاہے اور باہر گراتا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا مال ضائع کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ خاک کو ہاتھ سے بکھیرتا ہے ۔

دلیل ہے کہ اسی قدر اس کا مال ضائع ہو گا ۔ اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ مال سے تہی دست ہو جائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں خاک پانچ وجہ پر ہے ۔ اول مال ، دوم منفعت ، سوم شغل ، چہارم بادشاہ کی طرف سے فائدہ ، پنجم رئیس کی طرف سے منفعت۔

Browse More Islamic Dream Interpretation