
- Home
- Horoscope
- Today Horoscope
- Weekly
-
Monthly
- Aries Horoscope Monthly
- Taurus Horoscope Monthly
- Gemini Horoscope Monthly
- Cancer Horoscope Monthly
- Leo Horoscope Monthly
- Virgo Horoscope Monthly
- Libra Horoscope Monthly
- Scorpio Horoscope Monthly
- Sagittarius Horoscope Monthly
- Capricorn Horoscope Monthly
- Aquarius Horoscope Monthly
- Pisces Horoscope Monthly
- Stars Detail
- Stones
- Dreams
- Star Videos
- Love Calculator
- More
Khawab Main Angoothi Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer
Khawab Main Angoothi Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Angoothi Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

خواب میں انگوٹھی دیکھنا
(جاری ہے)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی ضائع ہوئی یا کوئی چیز چرا کرلے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کاموں میں آفت(آفت یا دشواری ظاہر ہو گی:تکلیف اور مشکل پیش آئے گی) یا دشواری ظاہر ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ انگوٹھی ٹوٹی اور اس کا نگینہ رہا تو دلیل ہے کہ اس کی بزرگی بہتر ہو گی اور اس کی آبرو (اس کی آبرو اور وقار قائم رہے گا:اس کی عزت اور دبدبہ اور عب قائم رہے گا)او ر وقار قائم رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی انگوٹھی فروخت کی اور اس کی قیمت لی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے بدلے ہے ۔ فروخت کرے گا اور اگر قیمت نہیں لی ہے تو کچھ حصہ جائیداد کا فروخت کرے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھا ہے کہ اس کی انگوٹھی کی ساخت (ساخت باپسندیدہ ہے : اچھی نہیں بنی ہوئی) باپسندیدہ ہے تو دلیل ہے کہ اسکے مال کو کچھ ہو گا اور بادشاہ اس پر غصہ کرے گا اور اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا مال حلال کا ہے ۔ اور اگر سونے کی انگوٹھی دیکھے تودلیل ہے کہ اس کا مال مکر وہ اور حرام ہے اور اگر آہن (آہن کی انگٹھی :لوہے کی انگوٹھی) کی انگوٹھی دیکھے تو جو کچھ اس کے اس ہے تھوڑا اور ذلیل ہے ۔ اور اگر انگوٹھی سات وھات یا سپید قلعی کی دیکھی تو مال کے تھوڑا ہونے کی دلیل ہے اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی زیور کی ہے تو ا س خواب کی تعبیر سب سے بری ہے۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لوہے کی ہے تو دلیل ہے کہ قوت (قوت:طاقت) اور توانائی پائے گا۔اور تانبے (تانبے کی یارانگ کی ہے :تانبے یا سیسہ کی ہے ) یارانگ کی ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل لوگوں سے فائدہ اٹھائے گا ۔ اور اگر بلور کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ عام لوگوں سے اس کو کچھ ملے گا اور اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو اس کو کہیں سے کچھ ملے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے اور اس نے بھی اس کو انگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل ہے کہ نکاح کے لئے عورت چاہے گا اور وہ قبول نہ کرے گی اور نہ ہی اس کو دیں گے۔ اوراگر دیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی توڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیال میں جدائی پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگوٹھی کے دو نگینے ہیں تو اس کو کسی نے دی ہے اور دونوں نگ ایک دوسرے کے مطابق ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب (صاحب خواب غلام زادہ ہے:خواب دیکھنے والا نوکر کا بیٹا ہے) خواب غلام زادہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ان دو نگوں میں سے ایک گر گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دو گیا ہوں میں سے ایک سے توبہ کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لکھے ہوئے خط پر اپنی انگوٹھی سے مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی پوشیدہ چیز اس کو ملے گی اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی ظاہری چیزا س کو ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چاندی کی انگوٹھی کو دیکھنا چار وجہ پر ہے ۔ اول ، سلطنت ۔ دوم ، عورت ۔ سوم ، فر زند ۔ چہارم ، مال و دولت ۔اور سونے کی انگشتر نیک ہے اور عورت دیکھے کہ انگو ٹھی نگ سمیت ضائع ہو گئی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ اور عزت گرے گی یا اس کا بچہ مرے گا یا مال ضائع ہو گا اور اگر خاکم ہے تو معزول (معزول ہو گا :حا کم نہ رہے گا، تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا۔ اگر عورت ایسا خواب دیکھے تو اس کا خاوند یا فرزند مرے گا۔Browse More Islamic Dream Interpretation

خواب میں بچپن دیکھنا
khawab main bachpan dekhna

خواب میں پروں کے ساتھ اُڑنا
khawab main parron ky sath urrna

خواب میں ناطف کھانا
khawab main naatif khana

خواب میں سیسہ دیکھنا
khawab main seesa dekhna

خواب میں سورہ التغابن پڑھنا
Khawab main soorah al-taghabun parrhana

خواب میں روزہ رکھنا
khawab main roza rakhna
جانئے آپ کے ستارے اور قسمت کا حال
آج کا دن کیسا گزرے گا آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا آپ کا مہینہ کیسا گزرے گا اپنے برج کے بارے میں جانئے مبارک پتھر آپکے پتھر، بُرج اور تاریخ پیدائش کے مطابق خواب اور انکی تعبیر اردو زائچہ ستاروں کے حوالے سے خصوصی مضامین ستاروں کی ویڈیوز محبت میٹر / Love Meter گزشتہ دنوں کے حالاتخوابوں کی تعبیر پڑھئیے
خواب میں تولیہ دیکھنا
خواب میں دعائے قنوت پڑھنا
خواب میں طشت دیکھنا
خواب میں سورہ تبت پڑھنا
خواب میں دعا کرنا