Open Menu

Khawab Main Koozah Zan Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Koozah Zan Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Koozah Zan Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Koozah Zan Dekhna

خواب میں کوزہ زن دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزہ زن خادمہ یا کنیزک (کنیزک:لونڈی) ہے کہ جس کے سپرد چراغ روشن کرنے کا کام ہوتا ہے بعض تعبیر بیان کرنے والے کہتے ہیں کہ کوزہ قومی خادم ہے کہ قوم اس کی طاعت کرتی ہے اور گناہ سے پر ہیز کرتی ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس نیا کوزہ ہے ۔

(جاری ہے)

یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خادمہ یا کنیز حاصل ہوگی اسی صفت کی کہ جس کا بیان ہو چکا ہے اور اگر دیکھے کہ کوزہ ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ خادمہ یا کنیز بیمار ہوگی یا مر جائے گی اور اگر دیکھے کہ کوزہ ضا ئع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خا دمہ یا کنیزک بھا گ جائے گی یا اس سے جد ا ہو جائے گی حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کا دیکھا نو وجہ پر ہے۔
اول ، عورت ۔ دوم ، خادم ۔ سوم ، کنیز ۔ چہارم ، قوام ۔ پنجم ، جسم ۔ششم ، عمر دراز۔ ہفتم ، مال و نعمت ۔ ہشتم ، خیر و برکت ۔ نہم ، عورتوں کی طرف سے راحت ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation