Open Menu

Khawab Main Laatthi Dekhan - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Laatthi Dekhan can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Laatthi Dekhan in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Laatthi Dekhan

خواب مین لا ٹھی دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں لاٹھی۔ بزرگوار با عزت شخص ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں لاٹھی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو کسی بڑے آدمی سے عزت اور مرتبہ حاصل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی لاٹھی ضائع ہوئی ہے ۔
تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی پر ٹیک لگائے ہو ئے ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑ ے آدمی کی مدد سے جس چیز کی تلاش میں ہے حاصل کرے گا ۔

(جاری ہے)

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر دیکھے کہ لاٹھی اس کے ہاتھ میں دراز ہو گئی ہے ۔

دلیل ہے کہ مراد کو پہنچے گا اور اگر کوتاہ ہو جائے تو اس کی تاویل اول کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے اپنی لاٹھی کو بخشی ہے ۔ دلیل ہے کہ ہلاک ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ لاٹھی اس سے باتیں کرتی ہے دلیل ہے کہ اس کے فرزند پیدا ہو گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں لاٹھی کا دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ (۱)بڑا سردار(۲)بادشاہ(۳) قوت وطاقت ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation