Open Menu

Khawab Main Qabristaan Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Qabristaan Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Qabristaan Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Qabristaan Dekhna

خواب میں قبرستان دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گورستان کا دیکھنا جاہلوں کی صحبت ہے کہ ان کا دین اور دنیا خراب ہے اور غم و پشیمانی ہے۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے اہل قبور کی زیارت کی ہے۔
دلیل ہے کہ قیدیوں سے ملے گا اور اگر دیکھے کہ قبرستان پر بارش برسی ہے۔ دلیل ہے کہ اہل قبور پر رحمت حق ہو گی۔ حضرت جابر مغربی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر مالدار دیکھے قبروں میں گیا ہے اور ان کو سلام کیا ہے۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ وہ درویش ہو گا اور لوگوں سے بھیک مانگے گا۔

کیونکہ گورستان ناداروں کی جگہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ معلوم گورستان میں ہے اور مردے قبروں سے اٹھے ہوئے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ بلا اور محنت میں گرفتار ہوں گے۔ اور اگر دیکھے کہ قبریں کھلی ہیں بعض مردے ہیں ا ور بعض زندے ہیں۔ دلیل ہے کہ اس ملک میں محنت اور تنگی ظاہر ہو گی۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں قبرستان تین وجہ پر ہے : (1) قید خانہ  (2) غم (3) محنت اور بلا۔

Browse More Islamic Dream Interpretation