Open Menu

Khawab Main Moor Dekhan - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Moor Dekhan can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Moor Dekhan in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Moor Dekhan

خواب میں مور دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر طاؤس میں عجم کا بادشاہ ے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس نرمور ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اور مال حاصل کرے گا۔ اور اگر مورنی دیکھے اور جانے کہ اس کی ملکیت ہے ۔ دلیل ہے کہ عجمی عورت صورت مال دار کرے گااور اسے مال اور فرزند حاصل کرے گا۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ مور کبوتری سے جفت ہوا ہے دلیل ہے کہ دلہ پن کرے گا۔ حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں مور فسادی عورت ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ مور اس سے باتیں کرتا ہے دلیل ہے ولایت پائے گا اور اگر مور چکور کو ایک جگہ دیکھے دلیلہ ہے کہ کوئی بیگانہ اس کے عیاں سے فساد کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ مور اس کے گھر سے اڑا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ عورت کو طلاق دے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے مور کو مارا ہے دلیل ہے کہ کنواری عورت سے شادی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں مور ہے ۔ دلیل ہے کہ مال اور نعمت پائے گا۔

اور اگر دیکھے کہ اس نے مور کا بچہ پکڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کی لڑکی پیدا ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ مور اس کے ہاتھ سے اڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ سے جدا ہو گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ میں مور دو وجہ پر ہے ۔ (۱)عجم کا بادشاہ(۲)مال اور خزانہ ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation