Open Menu

Khawab Main Pyala Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Pyala Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Pyala Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Pyala Dekhna

خواب میں پیالہ دیکھنا

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالہ پانی سے پر یا گلاب سے پر پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے اور اس نے پیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گا یا کنیز خویدے گا کہ اس کو پار سا لڑکا پیدا ہو گا اور اس سے راحت دیکھے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ پانی پیالہ سے گرا اور پیالہ رہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا فرزند مرے گا اور عورت بچے گی ۔ اور اگر پیالہ ٹوٹا اور پانی گرا تو عورت اور فرزند دونوں کی موت کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پیالے اس کے گھرکی دیوار پر لگائے ہوئے ہیں تو دلیل ہے کہ ان پیالوں کے شمار پر اس کی عورت اور کنیزیں ہوں گی ۔

اور اگر پیالہ سفید یا سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں صالح اور پارسا ہوں گی اور اگر کوئی سرخ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں عیش پسند اور مفسد ہوں گی اور اگر زرد پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں بیمار اور زرد ہوں گی ۔ اور اگر سیاہ پیالے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی عورتیں غم ناک اور مصیبت زدہ ہوں گی

Browse More Islamic Dream Interpretation