Open Menu

Khawab Main Shutar Muragh Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Shutar Muragh Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Shutar Muragh Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Shutar Muragh Dekhna

خواب میں شتر مرغ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شتر مرغ خواب میں جنگی مرد ہے اور شتر مادہ جنگی عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے شتر مرغ مادہ پکڑی یا اس کو کسی نے دی تو دلیل ہے کہ اسی صفت کی عورت کرے گا یا کنیز خریدے گا۔ اور اگردیکھے کہ شتر مرغ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ جنگل کا سفر کرے گا اور بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ کسی جنگی آدمی پر غالب آئے گا اور مراد کو پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ دو اونٹ پائے ہیں تو دلیل ہے کہ مال ملے گا اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قدر و قیمت پر کسی سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی قوم نے اونٹ ذئج کیا اور اس کا گوشت بانٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کا سردار مرے گا۔
اور اس کامال تقسیم کریں گے۔

(جاری ہے)

حضرت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے اونٹ ہیں اور سب اس کی ملک ہیں۔ اگر اونٹ عربی ہیں تو ملک عرب میں بادشاہ ہو گا اور اگر اونٹ عجمی ہیں تو ملک عجم میں بادشاہ ہو گا ۔

اور اگر عورت خواب دیکھے کہ اس نے اونٹ کھایا ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گا اور اونٹ کے چمڑے کی بھی یہی دلیل ہے۔ بعض اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ اس عورت کو وراثت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے کی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے۔اول ، عجمی بادشاہ ۔ دوم ، امیر شخص ، سوم ، مرد مومن۔ چہارم ، سیل ۔ پنجم ، فتنہ ۔ ششم ، آبادی ۔ ہفتم ، عورت ۔ ہشتم ، حج ، نہم ، مال اور عربی اونٹ مرد عربی پر اور عجمی اونٹ مرد عجمی پر دلیل ہے۔
اور شتربانی کی دلیل صاحب تدبر اور ولایت کاموں کو درست کرنے والے اور سنوارنے والے کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اس نے شتر مرغ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ جنگلی آدمی پر غالب آئے گا اور اس کو مقہو ر (مقمور کرے گا:مغلوب کرے گا) کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شتر مرغ کے انڈے یا پر یاہڈی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو جنگلی آدمی سے مال ملے گا اور اگردیکھے کہ اس کے پاس شتر مرغ کا بچہ ہے تو دلیل ہے کہ مرد بیابانی (مرد بیابانی :جنگلی آدمی) کا اس کو فرزند ملے گا۔
حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ شتر مرغ پر بیٹھا ہے اور وہ اس کا مطیع ( اس کا مطیع ہے : اس کا فر مانبردار ہے) ہے اور اس کو ہوا میں لے گیا ہے اور پھر اسے زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ مرد بیابانی کے ساتھ سفر کر کے واپس آئے گا اور بہت سا نفع پائے گا اور اگر اس کے خلاف ہے تو پھر اس کی تاویل بری ہے۔ 

Browse More Islamic Dream Interpretation