Open Menu

Khawab Main Raasta Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Raasta Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Raasta Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Raasta Dekhna

خواب میں راستہ دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں رستہ دیکھنا استقامت اور دینداری کی دلیل ہے ۔ اور راہ دین میں راستی کی تلاش ہے ۔ اگر دیکھے کہ سڑک پر چلا جاتا ہے۔دلیل ہے کہ دین کے رستے پر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ایک جماعت کی رہبری راہ راست پر کرتا ہے ۔
دلیل ہے کہ کسی قوم کو راہ راست اور صلاح دین پر لگائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رستے میں حیران اور پریشان ہے ۔ دلیل ہے کہ دین کی راہ یا دنیا کے کام میں حیران اور پریشان ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ چور اس کے سامان کو راستے سے لے گئے ہیں ۔
دلیل ہے کہ جس قدر لے گئے ہیں ۔ اسی قدر کسی کا تاوان ادا کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رستی چلتا ہے تھکتا نہیں ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنا حق کسی سے مشکل کے ساتھ لے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کو راہ راست سے ٹیڑھے رستے پر لے گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ گناہ میں مشغول ہو گا اور ثواب کے رستے سے دور ہو گا ۔

اور اگر دیکھے کہ اندھیری رات میں چلتا ہے اور رستہ اس پر مشکل ہے ۔ اور اس کو گمان ہے کہ راہ راست پر ہے ۔ دلیل ہے کہ استقامت اور رہ راست پائے گا ۔ اور اگر بہت سے رستے دیکھے اور معلوم نہیں کہ کس راستے جانا ہے ۔ دلیل ہے کہ اپنے دین میں حیران ہو گا او ر بد دین لوگوں سے صحبت رکھے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس پر رستہ مشکل ہے اور نہیں جانتا ہے کہ کہاں جاتا ہے ۔ اور آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وا صحابہ و سلم کے فرمان کے مطابق دائیں ہاتھ کی طرف چلا تو دلیل ہے کہ راہ حق اس پر پوشیدہ ہو گا ۔ اور اگر جان بوجھ کر راہ راست سے ایک طرف کو چلا گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ دشمن سے مکر اور حیلہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ راہ راست پر چلتا ہے اور کسی کی عزت کی وجہ سے لوٹا ہے ۔ دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے دین کو نقصان ہوگا ۔ اور اپنی عیش کے لیے محال باتوں میں مشغول ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رستے پر چلتا ہے اور کوئی عورت سامنے آئی ہے اور اس کی وجہ سے رستہ چھوڑ کر دوسری طرف چلا گیا ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے دین میں خلل پڑے گا اور دنیا پر فریفتہ ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے رستے میں سبزی اور اچھے اچھے پودے ہیں ۔ تو یہ اس کی نیکی اور دین کے پاک ہونے پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھی کہ کسی پوشیدہ راستے پر گمان کے ساتھ چلتا ہے ۔ دلیل ہے کہ دین میں بدعت کرے گا یا اپنے کام میں حیران ہو گا ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ ان ھذا صراطی مستقیما فاتبعوہ(یہ میرا سیدھا راستہ ہے ۔ اس کی پیروی کرو) اور اگر دیکھے کہ کسی راستے پر سے لے گیا ہے ۔
تو یہ اس کے دین کے فساد کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ و قد خاب من سھا(جس نے اس کو پامال کیا وہ خسارے میں پڑا) حضرت اسماعیل اشعت رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب میں سیدھا راستہ اسلام ہے اورٹیڑھا راستہ اس کی خلاف ہے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں راستہ دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)دنیا (۲)آرام (۳)نیک کام (۴)خیرو برکت(۵)آسانی اور رحمت۔

Browse More Islamic Dream Interpretation