Open Menu

Khawab Main Talwaar Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Talwaar Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Talwaar Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Talwaar Dekhna

خواب میں تلوار دیکھنا

حضرت دا نیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ تلوار میان میں عورت ہے اور بغیر میان کے مال اور مراد اور حکومت ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پیدا ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار مین سے باہر ہے ۔ تو بھی یہی تاویل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ تلوار میان میں ہے اور میان ٹوٹ گیا ہے ۔ اور تلوار سلامت ہے ۔ دلیل ہے کہ فرزند سلامت رہے گا اور اس کی ماں مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں شمشیر برہنہ ہے اور کسی پر اٹھائی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس نے کسی کہنے کے لئے کچھ بات سوچی ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ شمشیر کسی کے ماری ہے او ر کار گر نہیں ہوتی ہے ۔ دلیل ہے کہ اس شخص کے بارے میں زبان کشادہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ تلوار کسی پر جلدی کارگر ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ جس شخص نے زخم کھایا ہے ۔ اس کی نسل منقطع ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس کی گردن میں حمائل ہے ۔

دلیل ہے کہ ولایت کی ذمی داری اس کی گردن پر ہو گی ۔ اور اگرتلوار کی حمائل دراز ہے ۔ دلیل ہے کہ ولایت احتمال نہیں رکھے گا اور اگر دیکھے کہ تلوار کی حمائل کو تاہ ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے سپردکریں گے ۔ اور اگر تلوار کی حمائل کواہ ہے اور ٹوٹ گئی ہے ۔
دلیل ہے کہ وہ ولایت اس کے قبضے سے نکلے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بغیر لڑائی کے کسی کو تلوار مای ہے ۔ دلیل ہے کہ وہ شخص مشہور ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ میں تلوار لٹکائی ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کے فرزند آئے گا اور اگر فرزند نہیں تو حکومت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے کئی تلواریں دی ہیں ۔ دلیل ہے کہ مالدار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ تلوار اور میان دونوں ٹوٹ گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ رزند اور اس کی ماں دونوں ہی مریں گے ۔
اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تلوار ماری ہے او خون اس سے جاری ہوا ہے اور کپڑے آلودہ ہو گئے ہیں ۔ دلیل ہے کہ اس کو مال حرام کی تہمت لگائیں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ تلوار اس سے لے لی ہے ۔ دلیل ہے کہ جس کام پر وہ ہے اس سے لے لیا جائے گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس نے تلوار اپنی کمر پر باندھی ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ اس کے پاس لوہے کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پائیدار ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بلور کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑی عورت سے بہتری دیکھے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس مروارید کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اہل دین کے عمل سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لکڑی کی تلوار ہے کہ اس کا کام کمزور ہو گا ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس ٹھیکری کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ کی بیگماے سے قوت پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوار کا میان ٹوٹا ہوا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے اہل خانہ میں سے کوئی شخص مرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس دو دھاری تلوار ہے ۔
دلیل ہے کہ اس کا کام رواں ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس لاجورد کی تلوار ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام پا ئیدار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی تلوا ر آئینہ کی طرح سے چمکتی ہے ۔ دلیل ہے کہ صاحب خواب کسی سردار کی مہربا نی اور اس سے عزت پائے گا ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں تلوار پانچ وجہ پر ہے ۔ (۱)فرزند(۲)ولایت(۳)دلیل(۴)منفعت(۵)دشمن پر فتح پانا اور خواب میں تلوار بنانے والا شخص قوی مرد اور فصیح زبان ہے ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation