Open Menu

Khawab Main Sharbat Peena - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Sharbat Peena can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Sharbat Peena in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Sharbat Peena

خواب میں شربت پینا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔کہ خواب میں میٹھے شربتوں کا پینا جیسے شربت سیب ، شربت انار ، شربت ترنج وغیرہ چھ وجہ پر ہے ۔ (۱)دین (۲)منفعت(۳)فائدہ مند علم(۴)عمردراز(۵)عیش کی خوشی(۶)حق تعالیٰ کا ذکر ۔ لیکن جن شربتوں کی خوشبو ترش ہے ۔
جیسے شربت ریواس ۔ شربت لیموں ، شربت نارنج وغیرہ خواب میں غم واندوہ ہیں ۔ لیکن کڑوے شربت جیسے شربت مورد ۔

(جاری ہے)

، شربت زو فا کا پینا دین اور دنیا کے فائدے کی دلیل ہے ۔ لیکن جو شربت کہ مز ے میں معتدل اور خوشبودار ہیں ۔ جیسے شربت عودم شربت بنفشہ، شربت گل کا خواب میں پینا خیر اور خوشی اور تعریف پر دلیل ہے ۔

حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جن شربتوں کی خواب میں بطور دوا کے پئے ۔ وہ دین کی صلاح پر دلیل ہے اور جو دوا کے مطلب کے نہیں ہیں ۔ تو دنیا کی خیر اور صلاح پر دلیل ہیں۔

Browse More Islamic Dream Interpretation