Open Menu

Khawab Main Pul Siraat Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Pul Siraat Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Pul Siraat Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Pul Siraat Dekhna

خواب میں پل صراط دیکھنا

صراط، رستہ ، پل صراط ، حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالی علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی میں دیکھے کہ رستے پر کھڑا ہے ۔ دلیل ہے کہ خراب کام اس کے ہاتھ پر درست ہو ں گا۔ کیونکہ صراط سیدھا راستہ ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ یھیک صراطا مستقیماً(اور تجھ کو سیدھا راستہ دکھائے گا۔
) اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزر گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بڑی مصیبت اور موت سے امن میں ہو گا۔

(جاری ہے)

اور اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے دوزخ میں گرا ہے ۔ دلیل ہے کہ رنج و بلا اور مصیبت میں گھرے گا حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔

اگر دیکھے کہ پل صراط پر سے گزرا ہے دلیل ہے کہ رہ آخرت اورنیک عمل کرے گا۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے ۔ کہ میں پل صراط دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ (۱) راہ راست(۲) مشکل کام (۳)خوف (۴)بادشاہ کی طرف سے آرام (۵)گناہ (۶)نفاق

Browse More Islamic Dream Interpretation