Open Menu

Khawab Main Teirna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Main Teirna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Main Teirna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Main Teirna

خواب میں تیرنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ کہ خواب کے اندر صاف پانی میں تیرنا حیلے اور تدبیر کے ساتھ کسب کی طلب ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ صاف پانی میں تیرتا ہے اور ڈوب گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے مال میں غرق ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔
اگر دیکھے کہ دریا میں تیرا ہے اور کنارے پر نہیں جاسکا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہ اس کو عمل سے روکے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ تیرنا اس پر آسان ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کا کام آسانی سے ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس پر تیرنا مشکل ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کے کام میں مشکل ہو گی ۔
اور اگر دریا کا کنارہ نہ دیکھے ۔ دلیل ہے کہ قید ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی نے اس پر غلبہ کیا اور وہ اس میں مر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

دلیل ہے کہ دشمنوں کے ہاتھ میں ہلا ک ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ ڈوبنے میں نجات پائی ہے ۔ دلیل ہے کہ دنیا کے کاموں سے سلامتی پائے گا اور آخرت کے کام میں مشغول ہو گا ۔

اور اگر دیکھے کہ اس کو پانی نیچے ڈوبا لے گیا ہے ۔ دلیل ہے کہ اس کو غم لاحق ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ پانی کے نیچے سے زمین پر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ غم سے نجات پائے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر دیکھے کہ دریا میں تیر کر باہر نکلا ہے اور کپڑ ے پہنے ہیں دلیل ہے کہ بادشاہ کے کاموں سے خلا صی و نجات پائے گا ۔
اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو تاویل بھی خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بڑی نہر سے تیر کر نکلا ہے اور کنارے پر آیا ہے ۔ دلیل ہے کہ کسی بڑے شغل سے نجات پائے گا ۔ اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو دلیل ہے کہ شغل میں رہے گا ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation