Open Menu

Khawab Mian Kisi Ko Sooli Charhty Dekhna - Islamic Khawab ki Tabeer

Khawab Mian Kisi Ko Sooli Charhty Dekhna can carry various meanings. Scroll down to find out the most authentic Dream meaning of Khawab Mian Kisi Ko Sooli Charhty Dekhna in Urdu, based on the Islamic context. Find out more khawab ki tabeer and Dream Meaning in Urdu on UrduPoint.

Khawab Mian Kisi Ko Sooli Charhty Dekhna

خواب میں کسی کی سولی چڑھتے دیکھنا

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک دن کوئی شخص میرے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک آدمی کے دونوں ہاتھ کاٹے گئے اور دوسرے کو سولی چڑھایا ۔ میں نے کہا کہ اگر تم یہ بات راست کہتے ہو ، تو آج ہی امیر شہر معزول ہو گا اور اس جگہ دوسرا امیر بیٹھے گا۔
پھر اسی دن یہی ہوا اور دوسرے امیر کو بٹھا دیا گیا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کو سولی پر چڑھایا ہے اور لو گ نظارہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اتنے لوگوں پر سردار ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ کوئی اس کا نظارہ نہیں کرتا ہے تودلیل ہے کہ شرف اور بززگی پائے گا لیکن راہ دین میں بے نصیب اور فاسق ہو گا۔ اوراگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ سولی چڑھے ہوئے آدمی کا گوشت کھاتا ہے تواس سے دلیل ہے کہ کسی گرفتار مصیبت کا مال کھائے گا۔

(جاری ہے)

خاص کر اگر اس کا اثر بھی دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سولی پر چڑھایا ہے اور اس کا خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گا اور اس سے بہت گناہ س رزد ہوں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سولی پر چڑھانا چار وجہ پر ہے۔ اول، سرداری و حکومت ۔ دوم، مال و دولت ۔سوم ، بزرگواری ۔ چہارم ، لوگوں کی غیبت ۔

Browse More Islamic Dream Interpretation