نامزد امیدوار مسلم لیگ ن میاں ذیشان رفیق کاگزشتہ رات ڈسکہ انجینرنگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ممبران سے کارنر میٹنگ کا انعقاد

منگل 6 فروری 2024 20:16

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2024ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی و نامزد امیدوار مسلم لیگ ن برائے صوبائی اسمبلی پی پی 51 میاں ذیشان رفیق نے گزشتہ رات ڈسکہ انجینرنگ اینڈ انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے ممبران سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا ہے، اس دوران انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ ، ملک کی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے اور مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کےریلیف کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہماری پارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، ملک میں جتنے بھی بڑے پراجیکٹ مکمل ہوئے وہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی روشن پاکستان کیلئے کی گئی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں موٹرویز، بجلی گھر، یورنیوسٹیاں، ہسپتال، غریب عوام کیلئے صحت کارڈ سمیت دیگر عوامی فلاحی منصوبے مسلم لیگ ن کے ادوار کی یادیں ہیں اور مستقبل میں بھی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسکہ مسلم لیگ ن کے شیروں کا شہر ہے اور ڈسکہ کا ریکارڈ ہے کہ اس حلقہ میں مسلم لیگ ن ہی برسراقتدار رہی ہے اور 8 فروری کی رات کو پورے ملک میں مسلم لیگ ن کی فتح کا جشن منایا جائے گا۔\378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں