امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر خط میں مبارکباد نہیں دی ،فرحت اللہ بابر

جو بائیڈن نے خط میں صرف دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے،کیوں؟ کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے؟ لیکن جانے انجانے میں جو پیغام دیا گیا ہے وہ پریشان کن ہے،رہنماءپیپلزپارٹی کاٹوئیٹر(ایکسں)پر پیغام

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 30 مارچ 2024 10:14

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر خط میں مبارکباد نہیں دی ،فرحت اللہ بابر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ2024 ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماءفرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر اپنے خط میں مبارکباد نہیں دی ہے ، جو بائیڈن نے خط میں صرف دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے ۔ آج نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماءفرحت اللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر(ایکس)پر اپنے ٹوئیٹ میں اس جانب توجہ کروائی ہے ۔


فرحت اللہ بابر نے کہا ’کیوں؟ کیا کوئی اندازہ لگا سکتا ہے؟ لیکن جانے انجانے میں جو پیغام دیا گیا ہے وہ پریشان کن ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھے جانے کے حوالے سے سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی یا نہیں اس کی زیادہ اہمیت نہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 

عمران خان دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے اور امریکی صدر نے عمران خان کو ایک ٹیلی فون کال تک نہیں کی تھی اور اس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان پہلا رابطہ ہے جو سفارتی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم شہباز شریف کوخط لکھاتھاجس میں نو منتخب حکومت کیلئے نیک تمناوٴں کا اظہار کیاتھا۔وزیراعظم شہباز شریف کے منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر کا یہ پہلا خط ہے۔امریکی صدر نے اپنے خط میں کہاتھا کہ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کیلئے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے، امریکا پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کیلئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔خط میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھے گا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں۔

دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔امریکی صدر نے خط میں کہا ہے کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے ، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں