موجودہ دور میں حج کا بحری سفرقابل عمل نہیں ہے، تمام حج انتظامات کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، ڈاکٹرعطاء الرحمان
پیر 29 اپریل 2024 16:29
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ 15 نومبر کو حج پالیسی کابینہ نے منظور کی۔ پاکستان کا کوٹہ ایک لاکھ79ہز210 ہے جو سرکاری اور پرائیویٹ سکیموں میں تقسیم کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے سرکاری حج کا تجربہ بہتر رہا ہے، سرکاری حج سکیم میں 25 ہزار کا کوٹا سپانسر شپ سکیم کے تحت مختص کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال مکمل حج کوٹے کو بروئے کار لانے کی کوشش کریں گے تاکہ ہمارے حج کوٹہ میں کمی نہ کر دی جائے۔اس مرتبہ سعودی حکومت کی پالیسی تھی کہ حج انتظامات جلد مکمل کیے جائیں اس کی وجہ سے ہم نے حج آپریشن جلد شروع کیا ۔انہوں نے کہا کہ 64 ہزار سرکاری سکیم اور 5 ہزار سے کچھ زائد سپانسرشپ سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکیم کے تحت حاجیوں کی بکنگ جاری ہے، پرائیویٹ سکیم کے تحت سپانسر شپ سکیم کے لیے 43 ہزار کی تعداد مختص کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال گزشتہ سال سے حج پیکج کی رقم ایک لاکھ روپے کم کی گئی ہے ،گزشتہ سال 97 ہزار روپے کی رقم فی حاجی واپس کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال 15 ہزار سے 30 ہزار روپیہ ایئر لائن کا کرایہ کم کرایا ہے ۔ اس مرتبہ قلیل المدتی حج بھی متعارف کرایا ہے جو 20 سے 25 دن کے دورانیہ پر مبنی ہوگا جس کے اخراجات 55 سے 60 ہزار روپے زائد ہوں گے ،حاجی اپنی مرضی سے کچھ رقم زائد ادا کر کے چار افراد کے لیے مختص کمرے میں دو یا تین افراد اپنی مرضی سے رہائش اختیار کر سکیں گے، تمام حاجیوں کے ساتھ موبائل حج ایپ کے ساتھ رابطہ ہوگا ،یہ ایک نئی سہولت ہے ،ہر پاکستانی حاجی کو روانگی سے قبل ہی موبائل فون سم فراہم کر دی جائے گی، تمام حاجیوں کو پاکستان کے جھنڈے کے رنگوں پر مشتمل سفری بیگ فراہم کیے جائیں گے، حاجیوں کی خدمت کے لیے معاونین حج کے انتخاب کے طریقہ کار کو بہتر بنایا گیا ہے اور این ٹی ایس ٹیسٹ اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے درخواست گزاروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاونین کی میرٹ پر سلیکشن کی گئی ہے، ایک معاون حج بھی میرٹ سے ہٹ کر نہیں جائے گا، تمام معاونین کی موبائل ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ مدینہ منورہ میں سرکاری سکیم کے تمام عازمین مرکزیہ میں رہائش اختیار کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ادویات اور ویکسینز کی خریداری میں 15 کروڑ کی بچت کی گئی ہے، تمام ادویات کی رقم حج سے پہلے ادا کر دی جائے گی ہر حاجی کے بیگ پر کیو ار کوڈ ہوگا۔ سامان کی گمشدگی کی صورت میں حاجی تک سامان پہنچانے میں آسانی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر اسلام آباد کے ساتھ ساتھ کراچی ایئرپورٹ پر بھی روڈ ٹو مکہ کی سہولت فراہم کی گئی ہے، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کا انتخاب بھی این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے کیا گیا ہے، معاونین کا انتخاب بھی سول سروس کوٹہ کی طرز پر کیا گیا ہے، رواں سال حج تربیتی پروگرام کا دورانیہ بڑھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی میں ہم نے تمام وہ جگہیں حاصل کی ہیں جہاں ٹرین کی سہولت حاصل ہوگی ۔مشاعر میں سرکاری سکیم کے تمام حاجی ٹرین کی سہولت حاصل کر سکیں گے، وزارت مذہبی امور نے حج آپریشن کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا ہے، حج اور معاونین پاک ایپ سے کے ذریعے شکایت درج کرا سکیں گے، توقع ہے کہ آنے والے حج کا تجربہ کافی بہتر ہوگا ،پرائیویٹ سکیم کے عازمین پر بھی لازم ہے کہ وہ پاک حج موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، 9 مئی سے حج فلائٹ آپریشن شروع ہوگا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تمام حاجیوں کو 24 گھنٹے نئے ماڈل کی جدید بسیں دستیاب ہوں گی، رواں سال پرائیویٹ سکیم کے آپریٹرز سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ حاجیوں کی روٹ مکہ پروگرام کے تحت بکنگ کریں تاکہ ہم سعودی حکام کو روٹ مکہ پروگرام کی توسیع کا کہہ سکیں، رواں سال روٹ مکہ سے 65 ہزار عازمین استفادہ کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری مذہبی امور نے کہا کہ سپانسرشپ سکیم کے علاوہ سرکاری سکیم میں کوئی کوٹہ سرنڈر نہیں کیا اس حوالے سے بیرون ملک سے زر مبادلہ کی ترسیل میں کچھ مشکلات تھیں جس کی وجہ سے سپانسر شپ سکیم کے تحت مختص کوٹے کو واپس کرنا پڑا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم نے حج ایکسپو کے موقع پر سعودی حکام سے وہاں پر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ہے، ہم نے انہیں بتایا ہے کہ ان کی طرف سے کسی معاملے پر کمی بیشی سے ہمارے حج انتظامات پر بھی سوالات اٹھیں گے۔ ڈاکٹر عطاالرحمان نے کہا کہ موبائل سمز اور بیگز کا خرچہ متعلقہ بینک ادا کریں گے، توقع ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے آئندہ حج کرایہ نہیں بڑھے گا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بحری سفر حج کی تجویز موجودہ دور میں قابل عمل نہیں ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
افضل بٹ کی زیرصدارت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی ایگزیکٹو و گورننگ باڈی کاخصوصی اجلاس، این پی سی اور ..
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے معاشی استحکام کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی حکومت کے فعال اقدامات ..
راولپنڈی چیمبر آف کا مرس کے زیراہتمام آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس اختتام پذیر ، مشترکہ اعلامیہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نےزرتاج گل کے خلاف مقدمات اور ان کیسز میں متعلقہ عدالتوں سے ضمانت ملنے کا ریکارڈ ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے ..
آئیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری، 1348 بجلی چور گرفتار، 59 کروڑ 39 لاکھ سے زائد جرمانے عائد
سلام فیملی تکافل لمیٹڈ نے پہلے ڈیجیٹل اسلامی انشورنس کا لائسنس حاصل کرلیا
اسلام آباد ہائی کورٹ، کسی بھی وکیل سے ہائی کورٹ کا جج بنتے وقت دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر 20 مئی کو دلائل ..
زرمبادلہ کے ذخائر 15 ملین ڈالر اضافے کے بعد 14.62 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5روپے تک اضافہ متوقع
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اللہ کا فضل دیکھو دو مہینے کے اندر روٹی کی قیمت 20 سے کم ہوکر 15 روپے پر آگئی ہے
-
دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کے بیوی بچوں کی 3 ماہ میں مالی معاونت کی جائے گی
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ،پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے نئے کرائے مقرر کر دیئے گئے ہیں،قراة العین
-
سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واوڈا کی عدلیہ سے متعلق پریس کانفرنس پر ازخود نوٹس لے لیا
-
مولانا فضل الرحمان نے کہیں نہیں کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی نعرہ تھا
-
میں نے جج بننے کی اہلیت پر نہیں بلکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی پریس ریلیز پر سوال پوچھا تھا
-
عمران خان کی ایک اور واضح تصویر سوشل میڈیا پر وائرل‘دنیا بھر تصویرکروڑوں کی تعداد میں شیئرہورہی ہے. تحریک انصاف کا دعوی
-
بلوچستان کی ترقی میں نوجوان نسل کو شامل کرنا چاہئے،سرفراز بگٹی
-
کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنا پڑے گی،کامران ٹیسوری
-
ہمیں کہاجا رہا ہے کہ پگڑیوں کوفٹبال بنائیں گے ایسے بیانات دینے والے درحقیقت خود کو ایکسپوز کررہے ہیں.جسٹس اطہر من اللہ
-
عوامی فلاح کے منصوبے میں خرابی یا تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی.شہبازشریف
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا مظفر گڑھ میں صحافی اشفاق احمد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،رپورٹ طلب